ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلش ٹیم کودبائو میں لانے کی اہل ہے‘مکی آرتھر

اظہرعلی اوراسد شفیق عظیم مصباح اوریونس کاخلا پرکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں

بدھ 23 مئی 2018 21:04

ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلش ٹیم کودبائو میں لانے کی اہل ہے‘مکی آرتھر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نوجوان اورناتجربہ کارلیکن شکست کے خوف سے آزاد اورانگلش ٹیم کودبائو میں لانے کی اہل ہے۔مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ دوسال قبل پاکستان نے انگلینڈ سے سیریز دو،دوسے برابرکی تھی۔اس ٹیم میں شامل یونس خان،مصباح الحق اوریاسرشاہ موجود نہیں ہیں۔

لیکن ہماری نوجوان اورناتجربہ کارٹیم شکست کے خوف سے آزاداوراٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم کوآسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مسلسل دوسیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان سے سیریز نہ جیتنے پربغیرٹیسٹ کے ان کی13 ٹیسٹ ہوجائیں گے۔ جوانگلش ٹیم کافتح کے بغیرطویل ترین دورانیہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس پاکستان ٹیم کا مورال مقامی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کوپانچ وکٹوں سے ہراکر بلند ہواہے۔

ہیڈ کوچ کاکہناتھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلینڈ کودبائو میں رکھنے کی اہل ہیں۔اظہرعلی اوراسد شفیق عظیم مصباح اوریونس کاخلا پرکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں علم ہے کہ یہ بڑے میچوں کی کھلاڑی ہیں۔جبکہ نئے انگلش چیف سلیکٹرایڈ اسمتھ کی زیرنگرانی میزبان ٹیم بیٹنگ آرڈر میں مسائل کا شکارہے۔جس سے ہمارے بولرز فائدہ اٹھائیں گے۔مکی آرتھر نے کہاکہ محمدعامرمکمل فٹ اوربہترین پرفارمنس کے لئے بے چین ہے۔وہ موجودہ دورکابہترین سوئنگ بولرہے۔جس کی رفتار بھی کافی زیادہ ہے۔شاداب خان لیگ اسپنریاسرشاہ کی جگہ لینے کااہل ہے امام الحق نے ٹورکے تین میچوں میں اتنی ہی ففٹیزبنائیں۔وہ اپنے انکل انضمام کے بالکل مختلف ہیں۔