نوازشریف نے آج بتا دیا،کیوں نکالا،کس نے نکالا؟ مریم نواز

1999ءمیں جب مارشل لاء لگا،تو جرنیلوں نے کہا استعفیٰ دے دو،نوازشریف نے انکار کردیا، نوازشریف نے تب بھی ووٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے دیا۔ اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 18:44

نوازشریف نے آج بتا دیا،کیوں نکالا،کس نے نکالا؟ مریم نواز
اٹک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف آج بتادیا،کیوں نکالا،کس نے نکالا؟ 1999میں جب مارشل لاء لگا، تو جرنیلوں نے کہاکہ استعفیٰ دے دو،لیکن نوازشریف نے تب بھی ووٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے دیا۔ انہوں نے آج اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک قلعہ میں مشرف نے نوازشریف کو قید کیا تھا۔

نوازشریف جب اٹک قلعے میں قید تھے تب بھی اٹک والوں نے اپنے لیڈر کا ساتھ دیا تھا،وفاداری نبھائی تھی۔آج 18سال بعد اٹک آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے آج بتا دیا کہ ان کو کیوں نکالا؟ آج نوازشریف نے یہ بھی بتا دیا کہ ان کوکس نے نکالا؟ نواز شریف کیخلاف پاناما کا مقدمہ چلایا۔ میاں نواز شریف 70 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاناما میں 400 لوگوں کا نام آیا لیکن ان میں کسی نے ایک بھی پیشی نہیں بھگتی۔

انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں نکلا تو اقامہ لے کر آگئے۔نوازشریف کو کہا گیا کہ تم پانے بیٹے سے خیالی تنخواہ لے سکتے تھے لیکن کیوں نہیں لی۔چلووزیراعظم ہاؤس سے بھی نکلو۔ وزیراعظم ہاؤس سے نکالا پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی نکال دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ 1999میں جب مارشل لاء لگایا گیا تواٹک قلعے میں جرنیلوں نے کہا کہ استعفیٰ دے دو۔

نوازشریف نے کہاکہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔ نوازشریف نے تب بھی ووٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے دیا۔نوازشریف نے تب بھی عوام کی محبت کا ثبوت دیا۔ آج بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف نے آج بتا دیا کہ ان کو کیوں نکالا؟ آج نوازشریف نے یہ بھی بتا دیا کہ ان کوکس نے نکالا؟جب این اے 120کا الیکشن ہوا تو میری والدہ کے مقابلے میں 40امیدوار کھڑے کردیے گئے۔الیکشن کے دن ہمارے کارکن غائب کردیے گئے۔پھر پولنگ کے روزووٹ ڈالنے کیلئے کئی کئی چکر لگوائے گئے۔ان سب ہتھکنڈوں کے باوجود اللہ نے شیر کو نوازشریف کو فتح دی۔انہوں نے نوازشریف کوووٹ عوام دیں گے ووٹ عوام نے دینا ہے انہوں نے نہیں دینا۔عوام ووٹ کو عزت دیں گے۔