Live Updates

وزیر اعلی کا پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ، آپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیا ،

ڈائلسز سنٹر میں مریضوں کی عیادت شہباز شریف نے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی، پی کے ایل آئی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل سے یہ شاندار ادارہ بنایا ہے ،انشاء اللہ جلد یہاں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گا ‘شہباز شریف جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے والوں کو عوام 2018ء کے انتخابات میں مسترد کر دیں گے اور خدمت کی سیاست کی جیت ہو گی نیب نے جو ڈنڈا اٹھایا ہوا ہے اس سے لوگ خوفزدہ ہیں اور بعض تو کام کرنا ہی چھوڑ گئے ہیں ،میرا یقین کامل ہے کہ اگر ہم ایک ہو جائیں، تم اور میں چھوڑ کر ہم کی روش پر چلیں تو پاکستان ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دے گا‘وزیر اعلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 20:54

وزیر اعلی کا پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اورمنصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والے کاموں کی پیشرفت جائزہ لیا۔وزیراعلی آپریشن تھیٹرز گئے جبکہ ڈائیلاسسز سنٹر میں مریضوں کی عیادت کی -مریضوں نے شاندار ہسپتال بنانے پر محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی جس میں پی کے ایل آئی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیااورانہیںگردے کے مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کیلئے ضروری امور پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیو رٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ جنوبی ایشیا کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہے اوراس منصوبے کیلئے دن رات محنت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ جلد گردے کے ٹرانسپلانٹ کا بھی آغاز ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ یہ ادارہ ایک رول ماڈل بن کر ابھرا ہے۔ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل سے یہ شاندار ادارہ قائم کیا ہے۔

ہم سب نے ٹیم ورک کے تحت تیزی سے کام کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے ضروری امور جلد طے کئے جائیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پی کے ایل آئی کا دور ہ کر کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر ہونے والے کام کی رفتار کا جائزہ لیا ہے اور اجلاس میں پی کے ایل آئی کے تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ملک کا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنایاگیاہے اوریہاں ایسے مریضوں کا علاج بالکل مفت ہوگا جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین طبی آلات اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبزموجود ہیں -پورے خطے میں ایسا شاندار ہسپتال شاید ہی بنایا گیاہو- ڈاکٹر سعید اختر اور ان کی ٹیم انتہائی قابل ہی-انہوںنے کہا کہ اس ہسپتال میں ایسے مریضوں کا 100فیصد علاج بالکل فری ہوگا جو استطاعت نہیں رکھتے -گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ بھی فری ہوں گے -ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیااور معیشت کو تباہ کیا گیا جبکہ ہم نے دن رات کام کیاہے -صحت عامہ کے میدان میں خاطر خواہ بہتری آئی ہی- نیب نے جو ڈنڈا اٹھایاہوا ہے اس سے لوگ خوفزدہ ہیں اور بعض تو کام کرنا ہی چھوڑ گئے ہیں-جہاں پر غلط کام ہواہے اور کرپشن ہوئی ہے نیب کو وہاں پر اپنا ضرور کردار ادا کرنا چاہیے لیکن جہاں پر اچھا کام ہوا ہے وہاں پر بھرپور ستائش بھی کرنا ہوگی،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے -نیب ، عدلیہ، اسٹبلشمنٹ اور پارلیمان سمیت دیگر ا داروں کو بھی اچھے کام کو اچھا کہنا چاہیے -اگر اچھے کام کو اچھاکہیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا ،اگر اچھے کام کو اچھا نہیں کہیں گے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا ، گدھے اور گھوڑے کو ایک طرح سے ہانکنے سے پاکستان کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی-ایک اورسوال کے جواب میں ا نہوںنے کہاکہ پاکستان میں اتنی ہمت اور سکت ہے کہ وہ ہندوستان کا ہر میدان میں مقابلہ کر سکے -دفاع کے میدان میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے اوروہ ہندوستان کو ناکو چنے چبوا سکتا ہے -ہندوستان پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا -انہوںنے کہاکہ میرا یقین کامل ہے کہ اگر ہم ایک ہو جائیں ،’’تم او رمیں چھوڑ کرہم کی روش پر چلیں ‘‘ تو پاکستان چند برس میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دے گا -انہوںنے کہاکہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے میدان میں پنجاب حکومت نے شاندار کام کئے ہیں -ہم ملائیشیا اور ترکی کے ہم پلہ نہیں تو ان کے قریب پہنچ چکے ہیں-انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ ادارے میں پہلا کڈنی ٹرانسپلانٹ 28مئی کو ہوگا اور مستحق مریضوں کا ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کیے ہیں اورحکومتی اقدامات کے باعث شعبہ صحت میں حقیقی انقلاب بر پا ہوا ہے ۔دوسری جانب عمران خان نیازی نے پانچ سال جھوٹ ،الزام تراشی اورمنفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ۔انہوںنے کے پی کے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،وہاں نہ کوئی نیا ہسپتال بنایا ہے اورنہ ہی کوئی نئی یونیورسٹی بلکہ دہائیوں سے موجود ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ نہیں کیا ۔

عمران نیازی پہلے لاہور کی میٹروبس پر تنقید کرتے تھے پھر پشاور میں میٹروبس کامنصوبہ شروع کیا اوراس منصوبے کے نام پر شہر کو اکھاڑ کررکھ دیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کیے اور یہی وجہ ہے کہ آج بجلی کی ڈیمانڈ اورکھپت میں فرق نہیں۔ہمارے پاس وافر بجلی موجود ہے اورلوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب صوبوں کو بجلی بنانے کا اختیار ملا تو پنجاب نے یہ اپنی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی اورہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے اپنے وسائل سے لگائے۔سندھ اورکے پی کے میں توانائی منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،وہاں کے عوام کو پانی بجلی اور صحت کے سنگین مسائل درپیش ہیں۔انہوںنے کہا کہ زرداری نے سندھ کو برباد اورکراچی کو کرچی کر چی کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جھوٹے وعدے اور دعوے کرنیوالوں کو عوام 2018ء کے انتخابات میں مسترد کردیںگے اورخدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان جلد اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرے گا اورپاکستان معاشی میدان میں بھارت کا مقابلہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات