Live Updates

زرداری کو کٹہرے میں لانا ہوگا،اگر کرپٹ آدمی کا احتساب نہیں ہوگا تو پاکستان آگے نہیں بڑے گا‘شہبازشریف

زرداری نے اس دکھی قوم کے ساڑھے 6ارب روپے لوٹے ہیں،یتیموں اوربیواؤ ں کی یہ رقم سوئس بنکوں میں پڑی ہوئی ہے نیب کواگر خدمت کرنی ،دعائیں لینی ہیں تو وہ زرداری کے یہ پیسے واپس لیکر آئے او راس ملک کے حوالے کئے جائیں کراچی ،سندھ کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا،اللہ نے انتخابات کے بعد موقع دیاتو ہر ضلع میںنیا ہسپتال اورنئی یونیورسٹی بنائیں گے اگر عام انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا تو سرگودھا میں ٹیکینکل یونیورسٹی اورخوشاب میں بھی یونیورسٹی بنائینگے‘اعلان پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے جان لڑا دوں گا اورپاکستان کو بھارت سے آ گے لیکر جاناہی:وزیراعلیٰ کا جلسہ عام سے خطاب وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں تین ارب روپے سے زائدلاگت سے بننے والے دریائے جہلم پرلنگروالا پتن تاساہیوال ہائی لیول پل کاافتتاح کردیا

بدھ 23 مئی 2018 20:52

زرداری کو کٹہرے میں لانا ہوگا،اگر کرپٹ آدمی کا احتساب نہیں ہوگا تو ..
/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا میں دریائے جہلم پر لنگر والا پتن تا ساہیوال ہائی لیول پل کا افتتاح کیا۔ لنگروالا پتن تا ساہیوال2100فٹ طویل ہائی لیول پل کی تعمیر پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ہائی لیول پل ضلع سرگودھا اور ضلع خوشاب کی 27 لاکھ سے زائد آبادی کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

ہائی لیول پل کی تعمیر سے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے درمیان مسافت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پل کی تعمیر سے علاقے میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔پل کی تعمیر سے عوام کی ہسپتال، سکول، کالج اور یونیورسٹیوں تک رسائی آسان ہوگی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لنگر والا پل کے افتتاح کے بعد اس کا معائنہ کیااور تعمیر کے اعلی معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کو منصوبے کے بار ے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لنگر والا پتن پل کے افتتاح کے بعد سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے سٹیڈیم میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چلچلاتی دھوپ اور روزے کے ساتھ عوام کا جم غفیر یہ گواہی دے رہاہے کہ آنے والا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن کاہے اور یہ الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی-انہوںنے کہاکہ 2013ء میں محمدنوازشریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا بجلی کی بنا پر ہونے والے اندھیرے دور کریں گے اور اللہ تعالی کا بے پایا ں فضل و کرم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پورا زور لگایا ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے بجلی کے منصوبوں میں کئی سو ار ب روپے کی سرمایہ کاری کی -سی پیک کے تحت بھی بجلی کے منصوبے لگائے گئے -پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں ملک میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگا ئے گئے ہیں جو پورے پاکستان کو بجلی مہیا کر رہے ہیں -2010ء میں بجلی جاتی تھی توواپس نہیں آتی تھی آج مخالفین جو مرضی کہیں بجلی کے منصوبے پوری آب و تاب سے چل رہے ہیں -بھکی پاور پلانٹ سے 1180میگا واٹ، حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ سے 1250میگاواٹ ،بلوکی سے 1250میگا واٹ بجلی پاکستان کو مہیا کی جا رہی ہے جبکہ سی پیک کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ اور پورٹ قاسم سے 1320میگا واٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے -اگرچہ آج کل ڈیمز میں پانی کم ہے اورپن بجلی سے بننے والی بجلی میں بھی کمی ہے لیکن یہ نئے منصوبے کمی کو پورا کر رہے ہیں -انہوںنے کہاکہ ملک میں جو دوبار ٹرپنگ ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ ٹرانسمیشن لائنز میں خرابی تھی،یہ ٹرپنگ بجلی کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی ،وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو ان کا حق دیاہے۔

کھادوں پر قیمت آدھی کی گئی ہے او راس ضمن میں وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے ،دیہی علاقوں میں ہزاروں کلو میٹر کارپٹٹڈ سڑکیں بنائی گئی ہیں جن پر 85ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کئے گئے ہیں ،آج کسان کو سستی بجلی مل رہی ہے -انہوںنے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے او ر9برس کے دوران 17ارب روپے کے وظائف مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں - پنجاب حکومت نے 40ارب روپے کے بلاسود قرضے بے روزگار نوجوانوں کو دیئے ہیںجس سے 20لاکھ سے زائد افراد کو با عزت روز گار ملا ہے -پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار کام کئے ہیں او رہمارے کام ہماری خدمت کی گواہی د یتے ہیں آج مخالفین کہتے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن کر اگلے 100دن کا پروگرام دیں گے، نیازی صاحب آپ نے کے پی کے میں نہ ہسپتال بنایا نہ کوئی یونیورسٹی ، کے پی کے میں آپ نے کچھ نہیں کیا-اللہ تعالیٰ نے ہمیں عام انتخابات کے بعد موقع دیاتو ہر ضلع میںنیا ہسپتال اورنئی یونیورسٹی بنائیں گے -وزیراعلی نے کہاکہ یہ مداری ، زرداری او رنیازی اکٹھے ہوگئے ہیں،میں کراچی اور سندھ گیا وہاں پر کراچی او رسندھ کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا-تب میں نے کہاکہ تھا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں جبکہ میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں کم نہ کرسوں، نیازی صاحب نے دھرنے دئیے ، لا ک ڈائون کئے ، اور جب ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چلے گئے -عمران خان نے کے پی کے کا حلیہ بگاڑ دیاہے او رکہتے ہیں کہ دو نہیں ایک پاکستان بنائوں گا ، نیازی صاحب آپ سے کچھ نہیں ہوگا ، آپ نے کہاتھا کہ میں پشاو رمیں جنگلہ بس نہیں بنائوں گا بلکہ کالج او رتعلیمی ادارے بنائوں گا -لیکن آپ نے کوئی ڈھنگ سے کام نہیں کیا نہ کالج بنائے نہ یونیورسٹیاں او رجنگلہ بس پر بھی اب کام شروع کیا ہے اور اس کیلئے پورا پشاور اکٹھار کر رکھ دیاہے -پہلے نیازی لاہور کی میٹروبس کو جنگلہ بس کہتا رہا اور اب خود ہی پشاور میں یہ منصوبہ شروع کیا ہے -لیکن افسوس کی بات ہے پشاور میں نہ بس نظر آتی ہے نہ مسافر نظر آتے ہیں -نیازی نے کہاتھا کہ لاہور کی میٹروبس پر 70ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں میں کہتا ہوں کہ 30ارب روپے سے ایک پائی بھی زیادہ خرچ نہیں ہوئی لیکن پشاور کی میٹروبس کا بجٹ 70ارب روپے تک پہنچ گیاہے -پاکستان کے عوام 2018کے عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے اور گالم گلوچ کرنیوالے شخص کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے بلکہ عوام پاکستان کی خدمت کرنیوا لوں کو ووٹ دیں گے - انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے بھارت کو معاشی اور معاشرتی میدان میں شکست دیناہے تو آپ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینا ہوں گے ،ہم نے مودی کو پیچھے چھوڑنا ہے -نیازی او رزرادی جھوٹے ہیں ایک نے کے پی کے کا ستیا ناس کیا ہے جبکہ دوسرے نے کراچی کو کرچی کرچی کرکے رکھ دیا ہے عوام نے ان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردینا ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کو آ گے لیکر آنا ہی- وزیراعلی نے اعلان کیا کہ اگر عام انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا تو میں سرگودھا میں ٹیکینکل یونیورسٹی بنائوں گا اسی طرح خوشاب میں بھی یونیورسٹی بنائیں گے -انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیاہے یہ دعوی بھی ان کے پچھلے وعدوں کی طرح ہوائی دعوی ہے -خان صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ کے پی کے اور پورے پاکستان کو بجلی مہیا کریں گے لیکن یہ کے پی کے کو ایک کلو واٹ بجلی بھی مہیا نہیں کرسکے۔

عوام دھرنا دینے والوں کا عام انتخابا ت میں دھڑن تختہ کر دیں گے -دوسری طرف زرداری صاحب واسکوٹ پہن کر کبھی لاہور آتے ہیں اور کبھی اسلام آباد اور کبھی کراچی اورآج کل وہ دبئی گئے ہوئے ہیں، زرداری نے اس دکھی قوم کے ساڑھے 6ارب روپے لوٹے ہیںاو ریہ رقم سوئس بنکوں میں پڑی ہوئی ہے اور پکا رپکار کر کہہ رہی ہے کہ یہ کسی یتیم کی ہے ، یہ کسی بیوہ کی ہے -یہ کسی عام آدمی کی ہی- زرداری کے باہر پڑے اربوں روپے کے پیسوں کو واپس لانا ہوگا نیب کواگر خدمت کرنی ہے او ردعائیں لینی ہیں تو وہ زرداری کے یہ پیسے واپس لیکر آئے او راس ملک کے حوالے کئے جائیں ،زرداری کو کٹہرے میں لانا ہوگا -اگر کرپٹ آدمی کا احتساب نہیں ہوگا تو پاکستان آگے نہیں بڑے گا ،پاکستان اسی وقت قائدؒاور اقبالؒ کا پاکستان بنے گا جب کرپشن کرنے والوں کا بے لاگ احتساب ہوگا -وزیراعلی نے کہا کہ خواہ میری جان چلی جائے جب تک میری آخری سانس ہے اورمیرے جسم میں خون کا آخری قطرہ ہے میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے جان لڑا دوں گا اورپاکستان کو بھارت سے آ گے لے کر جاناہے -وطن عزیز کو عظیم سے عظیم بنا کر دم لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات