قصور میں عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف عدالت نے سخت قدم اٹھا لیا

ایم این اےشیخ وسیم،ایم پی اےنعیم صفدرانصاری کی درخواست ضمانت خارج،عدالت نےدلائل سننےکےبعدانسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواستیں بھی خارج کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 23 مئی 2018 18:38

قصور میں عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23مئی 2018ء) :قصور میں عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف عدالت نے سخت قدم اٹھا لیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےلیگی ایم این اےشیخ وسیم اور ایم پی اےنعیم صفدرانصاری کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی،عدالت نےدلائل سننےکےبعدانسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواستیں بھی خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے لیگی اراکین اسمبلی کے خلاف عدالت نے سخت قدم اٹھا لیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ وسیم،اور ممبر صوبائی اسمبلی نعیم صفدرانصاری کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں چیئرمین ایازخان اور وائس چیئرمین احمدلطیف کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامزدملزموں نے13اپریل کوقصورکشمیر چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔ملزموں نےاحتجاج کےدوران اداروں کیخلاف اشتعال انگيزنعرےبازی کی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نےدلائل سننےکےبعدانسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنیکی درخواستیں بھی خارج کردیں۔یاد رہے کہ عدالت نےایم پی اےاورایم این اےکی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری آج تک منظورکی تھی۔

یاد رہے کہ13اپریل کو سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمانی سیاست سے نااہل قرار دینے قصور میں مسلم لیگ ن نے عدالت کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اس دوران انہوں ممبر قومی اسمبلی شیخ وسیم،اور ممبر صوبائی اسمبلی نعیم صفدرانصاری کی موجودگی میں عدلیہ اور معزز جج صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔