Live Updates

نواشریف کا بیان غیر سنجیدہ ، اس سے سیاست میں بہتری نہیں بلکہ سیاسی عمل کیلئے شدید نقصان دہ ہے، قمر زمان کائر

عمران خان کا 100دن کا پلان صرف عوام کو سبز باغ دکھانے کے مترادف ہیں،گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 20:33

نواشریف کا بیان غیر سنجیدہ  ، اس سے سیاست میں بہتری نہیں بلکہ سیاسی ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) نواشریف کا بیان غیر سنجیدہ ہے ، اس سے سیاست میں بہتری نہیں بلکہ سیاسی عمل کیلئے شدید نقصان دہ ہے ۔ نواز شریف کا بیان پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔ اس سے اداروں کے ٹکرائوں کا باعث ہے ۔ میاںنواز شریف سیاسی عمل کو ڈی گریٹ کر نا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی پاکستان کو دھمکی کے جواب میں کہا کہ اسرائیل پاکستان کا دشمن ملک ہے ۔

اسرائیل امریکہ گٹھ جوڑ ہمیشہ پاکستان کے خلاف رہا ہے ۔ اگر اسرائیل نے مہم جوئی کی حماقت کی تو پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ اسرائیل کبھی بھی پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی گلطی نہیں کرے گا ۔ وہ پاکستانی دفاعی قوت سے باخوبی آگاہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے 100دن کی منصوبہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی خیبرپختونخواہ میں پانچ سال حکومت رہی ہے ۔ وہاں اُسکی حکومت کے پی کے کی عوام کو کچھ نہ دے سکی تو اب پاکستان بھر کو سو دنوں میں ایک کروڑ ملازمتیں دینا اور دیگر خیالی پلائو والے دعویٰ صرف عوام کو سبز باغ دکھانے کے مترادف ہیں۔ عوام با شعور ہیں وہ اب کسی بھی پارٹی کے کھوکھلے دعوئوںپر یقین نہیں رکھتے ۔

میاں نواز شریف نے بھی بہت سے دعوے کئے ہے، لیکن آج لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، لاقانونیت جیسے مسائل میں کوئی کمی نہیںآئی ۔ عوامی حلقہ کی دس سال سے خدمت کر رہا ہوں اگر میری عوام نے محبت دی تو میں اپنے ہی حلقہ این ای70سے ہی الیکشن میں حصہ لوں گا۔ میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ کسی اور جماعت میں شامل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان خبروں کی تردید کرتا ہوں کہ کوئی قوت یا ایجنسیاں مجھے پارٹی تبدیل کرنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں زرداری نے جمہوری عمل کے تسلسل کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا اور تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلے۔ اور اپنی حکومت کے پانچ سال کامیابی سے مکمل کئے۔ ایم پی اے کے لئے حلقہ 30سے تنویر اشرف کائرہ ہی کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ ان کے خلاف جو افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اُن میں کوئی صداقت نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات