گگو منڈی،نجی بنکوں کے عملہ کے ناروا سلوک پر کاشتکاروں کا احتجاج

کئی کئی دن گندم کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی کاشتکاروں کا الزام

بدھ 23 مئی 2018 20:33

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) نجی بنکوں کے عملہ کے ناروا سلوک پر کاشتکاروں کا احتجاج ۔کئی کئی دن گندم کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی کاشتکاروں کا الزام ۔تفصیلات کے مطابق پاسکو خریداری مراکز پر گندم کے کاشتکارون سے خریدی جانے والی گندم کی ادائیگی حبیب بنک اور الائیڈ بنک کی برانچوں کے زریعے ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بنک کا عملہ 12دن سے چکر لگوا رہا ہے لیکن ابھی تک ہمیں رقم نہیں ملی اور ہر روز نیا بہانہ بنا کر ہمیں واپس بھجوا دیتے ہیں ۔

محمد ارشد نے بتایا کہ عسکری بنک کے عملہ نے کہا ہے کہ اگر ہماری برانچ سے ادائیگی کروانی ہے تو فی چیک 5ہزار روپے ٹیکس کٹوتی ہو گی جو کہ غریب کسانوں کے ساتھ سرا سر ظلم ہے ۔کاشتکاران نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ گندم کے بلوں کی ادائیگی کا طریقہ کار آ سان بنایا جائے اور 24گھنٹے کے اندر ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :