اسلام آباد ہائی کورٹ میں رمضان میں لاٹری شوز کے معاملے کی سماعت
شوکاز کے مرتکب اینکرز کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے پیمراعدالتی حکم پر من وعن عمل نہیں کراسکی،پیمرا قوانین کیمطابق دس فیصد غیرملکی مواد دکھایاجاسکتاہے،کوئی بھی چینل لاٹری شوزنہیں دکھاسکتا، وکیل پیمرا رمضان المبارک کسی بھی معاشرے میں خیرکی علامت سمجھاجاتاہے،آپ لوگوں کو بلاکرہمیںخوشی نہیں ہوتی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی ْ عدالت نے حکمنامہ لکھواناشروع کردیا اور کیس کی مزید سماعت 30مئی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی
بدھ 23 مئی 2018 20:10
(جاری ہے)
عدالت نے مزید کہا کہ عامرلیاقت کہتاہے کہ مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہاجاتاہے اگر میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ نہ ہوں تو راکا ایجنٹ بنوں، بہت مشکل ہے کہ کس کو محب وطن اورغدارسمجھیں،اگرمیڈیا ریٹنگ میں کچھ کم ہوجائے تو کیا ہوجائیگا،رمضان میں متنازعہ اداکارہ کو بلاکر شوز کرواتے ہیں،سب پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کسی کو پاکستان کی تعمیر میں دلچسپین نہیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیق نے کہا کہ ساحرلودھی آپکوشرم آنی چاہیے،صبح کے پروگرام میں معصوم بچیوں سے مجرا کرواتے ہو شرم آنی چاہیے۔پیمرا کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیمراعدالتی حکم پر من وعن عمل نہیں کراسکی،پیمرا قوانین کیمطابق دس فیصد غیرملکی مواد دکھایاجاسکتاہے،کوئی بھی چینل لاٹری شوزنہیں دکھاسکتا۔جسٹس شوکت عزیز صدیق نے کہا کہ رمضان المبارک کسی بھی معاشرے میں خیرکی علامت سمجھاجاتاہے،آپ لوگوں کو بلاکرہمیںخوشی نہیں ہوتی۔ساحر لودھی نے کہا کہ عدالت کی بہت عزت کرتاہوں،میں ذاتی طور پر عدالت کے ایسے فیصلے کی حمایت کرتاہوں،رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پروگرام کوختم کردیا۔جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ آپ غلطی تسلیم کرلیں نوٹس واپس لے لینگے۔جس پر ساحر لودھی نے کہا کہ میں بھی آپکی طرح عاشق رسول ؐہوں ۔جس پر جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ میں عاشق رسولؐ نہیں آپ ہونگے، میں تو عاشق رسولؐ کے جوتوں کی خاک بھی نہیں،رمضان پروگرامز میں آپ لوگ تجویدقرآن پروگرام کیوں نہیں کرتے۔جس پر ساحر لودھی نے کہا کہ آپکے حکم پر ہم نے اپنے پروگرامز میں پی ایچ ڈی سکالرز کو بلایا۔ساحر لودھی کے وکیل نے کہا کہ پیمرانے تفریحی پروگرامز کی رات نوبجے کے بعد دی۔جسٹس شوکت عزیز صدیق نے کہا کہ میں حضور اکرم ﷺ کے پاس لاٹری کا ٹکٹ لیکر کس منہ سے جاؤں گا،حج عمرہ صاحب استطاعت پر فرض ہے،عامرلیاقت کی وجہ سے بڑے بڑے ٹائی ٹینک جیسے جہاز ڈوب جاتے ہیں، عامرلیاقت نے میری ذات کے حوالے سے بات کی جسکو اگنورکرتاہوں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عامرلیاقت نے کہا کہ نمازبکتی ہے تو رمضان بھی بیچوں گا۔جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ جلوہ اور ایٹ ایکسن کے خلاف معاملہ نوٹس سے بڑھ چکاہے،ایٹ ایکسن اورجلوہ کے خلاف بہت سی شکایات ہیں، دیکھنا ہوگا کہ چینلوں کے مالکان کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں۔جس کے بعد عدالت نے حکمنامہ لکھواناشروع کردیا اور کیس کی مزید سماعت 30مئی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.