Live Updates

مسلم لیگ (ن) اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے،مسلم لیگ (ن) چھ ماہ سے احتساب سے بھاگ رہی ہے، ڈپٹی سیکٹری جنرل فرخ حبیب

بدھ 23 مئی 2018 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے،مسلم لیگ (ن) چھ ماہ سے احتساب سے بھاگ رہی ہے،کبھی جواب جمع نہیں کروایا جاتا اور کبھی جواب پر دستخط نہیں ہوتے،آج مسلم لیگ ن کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں، یہ کیس واضح ہے،مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہونی چاہیے،اس کیس کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ ن کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات