ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی، احسن اقبال

ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا، موٹرویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا،10ہزار میگاواٹ بجلی 4برس میں نظام میں شامل کی، وفاقی وزیر داخلہ

بدھ 23 مئی 2018 19:59

ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی،ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا،موٹرویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا،10ہزار میگاواٹ بجلی 4برس میں نظام میں شامل کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ای ایم ای کالج میں روبوٹکس اور آٹومیشن تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے،ایک وقت تھا میزائل اور ٹینک دفاع کی ضمانت تھے،آج میزائل اور ٹینک قوموں کیلئے بوجھ ہیں،ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی،ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 10ہزار میگاواٹ بجلی 4برس میں نظام میں شامل کی،ٹیکنالوجی کے شعبے بھی حکومت نے نمایاں کام کیا،موٹرویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا،روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے،وژن 2025 پاکستان کا روڈ میپ ہے،ایک وقت تھا میزائل اور ٹینک دفاع کی ضمانت تھے،آج میزائل اور ٹینک قوموں کیلئے بوجھ ہیں:وزیر داخلہ نے کہا کہ میزائل رکھ کر سوویت یونین خود کو بکھرنے سے نہ بچاسکا،لگن اورتوانائی ہو تو آگے بڑھنے سیکوئی نہیں روک سکتا،ہمیں سوچ کی نئی جہتیں دریافت کرناہوں گی،انشاء اللہ 2025تک دنیاکی بڑھتی معیشتوں میں ہونگے،ڈاکٹرنے کہا کہ کچھ عرصہ آرام کرلیں،جب انسان کا کوئی مشن ہوتوآرام اچھا نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی ٹی ٹونٹی میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے، ترقی کیلئے مستقبل مزاجی کیساتھ آگے بڑھناہوتا ہے،یوایس پاکستان نالج کاریڈوربنایاجارہا ہے،سالانہ ایک ہزارپاکستانی امریکا سے پی ایچ ڈی کرینگی۔