انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 18:18

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،یورواورچینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے سے بڑھ کر115.62 اور قیمت فروخت115.65روپی سے بڑھ کر115.67روپے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزید50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے سے بڑھ کر117.80روپے اور قیمت فروخت117.80روپے سے بڑھ کر118.30روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قدر میں50پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.50روپے سے گھٹ کر138.00روپے اور قیمت فروخت140.00روپی سے گھٹ کر139.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید158.00روپے اور قیمت فروخت159.50روپی پرمستحکم رہی۔

سعودی ریال کی قدر میں15پیسی اوریواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.35روپے سے بڑھ کر31.50روپے اور قیمت فروخت31.65روپے سے بڑھ کر31.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.05روپے سے بڑھ کر32.10روپے اور قیمت فروخت32.35روپے سے بڑھ کر32.40روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے بڑھ کر19.00روپے اور قیمت فروخت19.60روپے سے بڑھ کر19.00روپے ہوگئی۔