Live Updates

نواز شریف کا بیان غور سے سنا یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں‘نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا‘سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے‘ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر‘انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا‘ ان کی سازش تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نواز شریف کے احتساب عدالت میں سوالوں کے جواب پر رد عمل

بدھ 23 مئی 2018 18:09

نواز شریف کا بیان غور سے سنا یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیان غور سے سنا یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں‘نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا‘سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے‘ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر‘انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا‘ ان کی سازش تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔

بدھ کو نواز شریف کے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر دئیے گئے سوالوں کے جواب پر اپنے رد عمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا بیان غور سے سنا یہ ایک سیاسی بیانیہ ہے جو وہ جلسوں میں دیتے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کا قانونی بیانیہ کہاں ہے، قانونی طور پر دو بنیادی سوال پوچھے گئے، ایون فیلڈ کے ذرائع کہاں سے آئے اور 300 ارب روپیہ کہاں سے آیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے منی ٹریل پر کوئی بات کی اور نہ ہی پیسوں کے ذرائع پر، انہوں نے جو باتیں عدالت میں کیں وہ جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا نوازشریف نے عدالت میں سیاست کی کوشش کی ہے جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا، بہتر ہوتا نوازشریف قانونی کیس قانونی طریقے سے لڑتے اور سیاست باہر رکھتے، انہوں نے سوال چنا اور جواب گندم دیا، بات کیا ہورہی ہے اور جواب کیا تھا، ان کی سازش تھیوری عدالت کو متاثر نہیں کرے پائے گی، انہیں قانونی جواب دینا چاہیے تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات