ایس سی او نے خطے میں امن و امان کیلئے اہم کردار ادا کیا،صدر شی جن پھنگ
خطے میں سلامتی کی صورتحال نسبتاً مستحکم،سنگین چیلنجز کا اب بھی سامنا ہے باہمی اعتماد میں اضافہ کر کے سلامتی کانیا انتظامی نظام قائم کیا جائے ناصر خان جنجوعہ اور سلامتی کانفرنس میں شریک وفود کے سربراہان سے ملاقات میں اظہار خیال
بدھ 23 مئی 2018 18:09
(جاری ہے)
اس لئے تنظیم کے تمام رکن ممالک کیساتھ مل کر باہمی اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئًے تعاون کے ذریعے سلامتی کا ایک نیا انتظامی نظام قائم کیا جائًے جس سے شنگھائی تعاون تنظیم سلامتی کے لیے تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گی۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی اس تنظیم میں شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے سکیورٹی تعاون میں زیادہ امکانات ہیں تاہم ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔
یہ تنظیم خطے کے مختلف ممالک کے عوام اور عالمی برادری سے مزید زیادہ توقع رکھتی ہے۔ اس طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سکیورٹی کانفرنس کے سیکرٹریز کے اجلاس کے نظام کو موجودہ بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق اپنے کردار کو مزید بہتر کرنا چاہئے۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اپنی سلامتی کو اس خطے کی سلامتی سے ملائے گا اور چین تمام رکن ممالک کے ساتھ باہمی احترام ، انصاف اور تعاون و مشترکہ ترقی کے حامل نئے بین الاقوامی تعلقات اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.