Live Updates

عمران خان نے پہلے گالم گلوچ کی روایت شروع کی اور اب بات ہاتھا پائی تک آن پہنچی ہے، عمران خان

پاکستان کے کلچر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے‘ آج ملک کے اندر بہتر امن و امان کی صورتحال نواز شریف کی کوششوں کی مرہون منت ہے مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 18:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے گالم گلوچ کی روایت شروع کی اور اب بات ہاتھا پائی تک آن پہنچی ہے، عمران خان پاکستان کے کلچر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، آج ملک کے اندر بہتر امن و امان کی صورتحال نواز شریف کی کوششوں کی مرہون منت ہے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی جانب سے دانیال عزیر کو تھپڑ مارنا شرمناک پام ہے۔ عمران خان کے آنے سے سیاست کے اندر شائستگی ختم ہوگئی ہے۔ عمران خان اور ان کے حواریوں نے پہلے گالم گلوچ کی روایت شروع کی اور اب بات ہاتھا پائی تک آن پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

جیسا لیڈر ہوگا ہوویسے ہی اس کے پیروکار بھی ہوں گے۔

سمجھ نہیں آرہا کہ عمران خان کیوں پاکستان کے کلچر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جھوٹ اور الزام تراشی کرنا عمران خان کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے۔ نواز شریف واحد قومی لیڈر ہیں جنہوں نے گالم گلوچ کے باوجود صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور خود کو خود ساختہ احتساب کے سامنے پیش کیا اور آج تک پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے اور ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے اور بھاری فتح حاصل کریں گے۔ نواز شریف نی5سا ل کے اندر ملکسے دہشتگردی، لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔ آج ملک کے اندر بہتر امن و امان کی صورتحال نواز شریف کی کوششوں کی مرحون منت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات