سندھ کے مہاجروں نے پاکستان بنایا اب ان کو الگ صوبہ بنانے کی طرف نہ دھکیلا جائے،
پیپلز پارٹی میں جاگیرداروںکے ٹولے نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی‘ جنوبی سندھ صوبے کا بیج پیپلز پارٹی نے بویا ‘آبیاری نفرت اور حقارت کے پانی سے کی ‘وہ بیج ایک تن آور درخت بن گیا ہے‘ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھانا پیپلز پارٹی کی سازش ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہری سندھ سے نہ بن سکے‘ وزیر اعلیٰ سند ھ مہاجر مخالف بیان پر اگلی48گھنٹے میں معافی مانگیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 23 مئی 2018 18:09
(جاری ہے)
شہری سندھ میں رہنے والے مہاجرین کے آبا و اجداد وہ لوگ ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ان مہاجرین کی دل آزاری کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ ان سے معافی مانگیں۔ آج پیپلز پارٹی میں جاگیرداروں کا ٹولہ بیٹھا ہوا ہے اس کا کام پاکستان بنانے والوں کی مخالفت کرنا ہے جیسے ان کے بزرگوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔ یہ لوگ مہاجروں کو دیوار سے لگانے کی شروع ستے کعشش کر رہے ہیں۔ جنوبی سندھ صوبے کا بیج ہم نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے بویا اور پھر اس کی آبیاری نفرت اور حقارت کے پانی سے کی یہاں تک کہ وہ بیج ایک تن آور درخت بن گیا ہے۔ 1972کو پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے زبان کے بل کی منظوری سے اس تعصب کا آغاز کیا گیااور 1973میں کوٹا سسٹم رائج کر کے پیپلز پارٹی نے سندھ کی تقسیم شروع کی۔ شہری سندھ کے لوگوں نے ابھی تک الگ صوبے کی بات نہیںکی۔ شہری سندھ کے مہاجر وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا اور جس دن ان لوگوں نے الگ صوبے کی بات کر لی پھر ان کو الگ صوبہ بنانے سے کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔اگر مفرتوں کی اس خلیج کو مزید بڑھایا گیاتو اس میں نقصان سندھ کا ہی ہوگا۔ شہری سندھ کو وسائل کی تقسیم میں بھی کم حصہدیا جاتا ہے۔ لاڑکانہ پر تو سندھ حکومت 90ارب لگا سکتی ہے لیکن پورے کراچی کیلئے صرف 7ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھایا جاتا ہے جو پیپلز پارٹی کی سازش ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہری سندھ سے نہ بن سکے اور حلقہ بندیوں میں بھی ہمارے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے۔ کراچی پاکستان کا دل ہے، اگر کراچی کی حالت خراب ہو گی تو پورے پاکستان کی حالت خراب ہو گی۔ مہاجروں نے پاکستان بنایا اب ان کو الگ صوبہ بنانے کی طرف نہ دھکیلا جائے۔ اگر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کے بیان پر اگلی48گھنٹے میں معافی نہ مانگی گئی تو ہم ہفتہ تو رات تراویح کی نماز کے بعد لیاقت آباد میں شدشد احتجاج کریں گے جس ایک تحریک کو جنم دے گی اور یہ تحریک آئندہ انتخابات میں ریفرنڈم ثابت ہوگیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.