ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنے میں آزاد ہے،امریکی وزیر خارجہ

امریکی مطالبات تسلیم کرنا مشکل نہیں،تہران بارے یورپی ملکوں مابین جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی،مائیک پومیو

بدھ 23 مئی 2018 18:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنے میں آزاد ہے،ایران کے لئے امریکی مطالبات تسلیم کرنا مشکل نہیں ہیں،تہران بارے امریکا اور یورپی ملکوں مابین جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارکہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ تہران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :