ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کسی ملک کی اجازت کی ضرورت نہیں،ایران

ایران اثرورسوخ میں کمی کے مطالبے کو مسترد کرتا ہے،سربراہ ایرانی فوج میجر جنرل محمد باقری

بدھ 23 مئی 2018 18:03

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) ایرانی مسلح افواج کے سربراہمیجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کسی ملک کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے،سربراہ فوج ایرانی اثرورسوخ میں کمی کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے امریکا کے ان مطالبات کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تہران علاقے میں اپنے اثر و رسوخ میں کمی کرے۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج جس قدر آج تیار ہیں اتنا پہلے کبھی نہ تھیں اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی طاقت کی طرف سے اجازت کا انتظار نہیں کریں گی۔ پیر کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنی علاقائی اور ملٹری پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ لایا تو اس کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :