Live Updates

نارووال :2 ن لیگی ارکان اسمبلی کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید اور ایم پی اے اویس قاسم تحریک انصاف میں شامل،عمران خان نے شمولیت کا خیرمقدم کیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 17:29

نارووال :2 ن لیگی ارکان اسمبلی کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے 2ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان دونوں رہنماؤں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے نارووال کے حلقہ این اے 115سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید اور صوبائی حلقہ پی پی 132سے ن لیگ کے ایم پی اے اویس قاسم نے ملاقات کی۔

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر غیرمشروط حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید اور ایم پی اے اویس قاسم کی پارٹی میں شمولیت سے نارووال میں جماعت مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوامی خدمت کو دیکھ کراچھے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔اسی طرح راجن پور سے سیاسی شخصیت فاروق دریشک نے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔ جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیاہے۔واضح رہے پی ٹی آئی میں اب تک سیاسی مخالفین کی 100 سے زائد ارکان شامل ہوچکے ہیں۔ وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب رخ، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل، کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔

تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا، پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔ عمران خان نے پنجاب سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے بڑے الیکٹیبلز چھین لیے ہیں۔مسلم لیگ ن کی60 سے زائد، پیپلزپارٹی کے 25 اور مسلم لیگ ق کے 15 الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ نون کے الیکٹیبلز کی مزید وکٹیں بھی اڑیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات