Live Updates

نوازشریف نے آج اپنےماضی پرقوم سےمعافی مانگی،فوادچوہدری

جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے،جاوید ہاشمی نے87 لاکھ نقد وصول کیے،یہ تاریخ کے بدترین لوگ ہیں،نوازشریف مشرف کیخلاف بات کرتے ہیں،ضیاء الحق کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا،نوازشریف نے عدالت میں سیاسی بیانیہ پیش کیا ،نوازشریف کو گلہ ہے فوج اور عدلیہ نے پاناما کی تحقیقات کیوں کیں؟ترجمان پی ٹی آئی کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 17:19

نوازشریف نے آج اپنےماضی پرقوم سےمعافی مانگی،فوادچوہدری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف ماضی پرآج قوم سے معافی مانگ رہے تھے،جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں جاوید ہاشمی نے 87لاکھ نقد وصول کیے، یہ تاریخ کے بدترین لوگ ہیں، مشرف پربات کرنے والے نوازشریف نے ضیاء الحق کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا،نوازشریف نے عدالت میں سیاسی بیانیہ پیش کیا ،نوازشریف کو گلہ ہے کہ فوج اور عدلیہ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیوں کی ہیں؟انہوں نے آج یہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں سیاسی بیانیہ پیش کیا ۔

نواز شریف کے تین مقدمات آخری مراحل میں ہیں۔نوازشریف نے عدالت میں ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

نہ ہی نواز شریف نے منی ٹریل پیش کی ہے۔ نوازشریف اپنے ماضی پرآج قوم سے معافی مانگ رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جاوید ہاشمی باغی بنے پھرتے ہیں جاوید ہاشمی نے اصغر خان کیس میں 87لاکھ نقد وصول کیے ہیں۔نوازشریف نے اسد درانی اور اسلم بیگ سے بھی پیسے لیے۔

یہ تاریخ کے بدترین لوگ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ مشرف پربات کرنے والے نے ضیاء آمریت کیخلاف ایک بات نہیں کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے ضیاء الحق کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ضیاء الحق کے دور میں نوازشریف پیش پیش تھے ۔نوازشریف نے اس مارشل لاء کی آبیاری کی جس نے پاکستان کی جڑوں کو ہلا کررکھ دیا۔نوازشریف 1989ء میں کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیے سکتے تھے۔

لیکن نوازشریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا یہ کام جرنیلوں نے ہی کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کارگل پربات کرتے ہیں سیاچن پربات کیوں نہیں کرتے؟انہوں نے کہاکہ عدالتیں ان کے حق میں فیصلے دیں تو اچھی اگر ان کیخلاف فیصلے دیں تو بری ہیں۔ماضی میں نواز شریف ججز کو فون کرکے فیصلے کروایا کرتے تھے۔ اب نوازشریف صرف اپنی جائیداد بچانا چاہتے ہیں۔

یقین دلاتے ہیں احتساب مزید تیز ہوگا اب رکے گا نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مقصد اپنی جائیداد کو بچانا ہے ۔ نوازشریف سوالات کے جواب دے دیں معاملہ ختم ہوجائے گا۔میاں صاحب کے بچوں کے 16اکاؤنٹس ہیں ان اکاؤنٹس میں 300ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو گلہ ہے کہ فوج اور عدلیہ نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیوں کی ہیں؟ نوازشریف اور شہباز شریف عدالتوں پردباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات