Live Updates

ریحام خان کی کتاب کے اہم نکات سامنے گئے

دونوں شادیوں میں ناکامی کی وجوہات کیا تھیں، طلاق میں کس نے اہم کرادر ادا کیا، 2014 کے دھرنے کے پیچھے کون تھا،ریحام خان نے اپنی کتاب میں سب بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 مئی 2018 17:14

ریحام خان کی کتاب کے اہم نکات سامنے  گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2018ء) ریحام خان کی کتاب عمران خان کے سر پر لٹکتی تلوار ثابت ہو گی۔ ریحام خان کی کتاب کے اہم نکات سامنے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔

یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔

(جاری ہے)

زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔

خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور پارٹی امور سے متعلق بھی کئی تفصیلات اس کتاب کا حصہ ہوں گی۔پارٹی کے چند اندورنی معاملات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جب کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری،مراد سعید اور عندلیب عباس سے متعلق بھی اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے۔

ریحام خان نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی ایک ملاقات کا بھی ذکر کیا ہے۔اس ملاقات میں ہونےو الی باتوں کا سن کر ریحام خان جذباتی ہو گئیں تھیں۔ریحام خان کا دعوی ہے کہ عمران خان سے طلاق میں جہانگیر ترین نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔اور اس بات کو سہارا دینے کے لیے ریحام خان نے تین سے چار واقعات بھی درج کیے ہیں۔جب کہ اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کی تیسری اہلیہ پنکی بی بی کا بھی ذکر کیا ہے۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی شادی اور طلاق کی تاریخ بھی پنکی بی بی نے طے کی۔اس کے علاوہ ریحام خان نے دھرنوں کے حوالے سے بھی تفصیلی ذکر کیا ہے اور دھرنے کے پیچھے محرکات کا بھی ذکر کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات