امریکا نے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردیں

بدھ 23 مئی 2018 17:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) امریکا نے سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ پابندیوں کی زد میں آنے والے ان پانچ ایرانیوں کے نام مہدی آذر پیشہ ، محمد جعفری ،محمود کاظم آباد ، جاوید شیر امین اور سید محمد طہرانی ۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کی قیادت اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی تو پھر تاریخ میں اس ملک کے خلاف سخت ترین پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔انھوں نے ایران کو بارہ مطالبات پیش کیے تھے اور انھیں پورا نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف دوبارہ پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :