عالمی بنک کشن گنگا منصوبے سمیت سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کیساتھ کام جاری رکھے گا، بنک حکام

بدھ 23 مئی 2018 17:34

عالمی بنک کشن گنگا منصوبے سمیت سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام معاملات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) عالمی بنک نے کہا کہ وہ کشن گنگاہائیڈرو الیکٹرک منصوبے سمیت سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام معاملات پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کیساتھ کام جاری رکھے گا۔بدھ کو عالمی بنک کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے اکیس اور بائیس مئی کو عالمی بنک کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام معاملات اور اسکے پر امن حل کے حوالے سے امور زیر بحث لائے گئے۔پاکستانی وفد نے عالمی بنک کے حکام کو کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے حالیہ افتتاح کے بارے میں پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔عالمی بنک کا کہنا ہے کہ وہ تمام معاملات معاہدے کے شرائط کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کیساتھ کام جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اہم بین الاقوامی معاہدہ ہے جو موجودہ اور مستقبل کے موثر واٹر منیجمنٹ چیلنجوں پر قابو پانے،انسانی ضروتریات پوری کرنے اور ترقیاتی اہداف کے حوصہ کیلئے پاکستان اور بھارت کو ضروری تعاون پر مبنی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔معاہدہ پر دستخط کنندہ کی حیثیت سے عالمی بنک کا کردار محدود اور پروسیجرل ہے۔تاہم عالمی بنک نے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدارانہ نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :