کراچی کے علاقہ کورنگی میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے نام پر مسجد کا افتتاح

جنید جمشید کے نام پر بنائی گئی اس مسجد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مئی 2018 17:02

کراچی کے علاقہ کورنگی میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے نام پر مسجد کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2018ء) : کراچی کے علاقہ کورنگی میں معروف نعت خواں اور مذہبی رہنما جنید جمشید کے نام پر بنائی گئی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خوبصورت مسجد کو جنید جمشید کی خدمات کو سراہنے اور ان کی دین سے محبت کے تحت ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
اس مسجد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں
تو صارفین نے مسجد بنانے والوں کے اس اقدام کو خوب سراہا
ِ
اور ساتھ ہی ساتھ جنید جمشید کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


کراچی کے مکینوں نے جب اس مسجد کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو اپنے دوست احباب کو یہاں تراویح پڑھنے کی دعوت دی
جبکہ کچھ صارفین نے تو اس مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس مسجد کی جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ مسجد نہایت خوبصورتی سے تعمیر کی گئی ہے۔

صارفین نے اس مسجد کی خوبصورتی کی تعریف خوب تعریف کی اور جنید جمشید کی مغفرت کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ دسمبر2016ء میں جنید جمشید ایک طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے، تباہ ہونے والی پرواز میں جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ جنید جمشید پاکستان ہی میں نہیں دنیا بھر میں معروف تھے اور ان کا نام دنیا کے 500 با اثر افراد کی فہرست بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہی نہیں جنید جمشید جنوبی پنجاب میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں کے لیے انہوں نے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ جنید جمشید کو 13مرتبہ حج کی سعادت حاصل ہوئی۔ جنید جمشید نے گلوکاری چھوڑ کر اللہ کی راہ کا انتخاب کیا اور مبلغ اور نعت خواں بن گئے۔ ان کے دوست احباب کا کہنا ہے کہ جنید جمشید جب بھی نعت خوانی کرتے تھے تو رقت طاری ہو جایا کرتی تھی۔

جنید جمشید کہتے تھے کہ میں نے بطور پاپ سنگر بھرامجمع چھوڑدیاتھا لیکن اللہ نے مجھ پر پھر مہربانی کی، میں جب بھی مذہبی لیکچر کیلئے کہیں بھی جاتا ہوں تو اسی طرح مجمع اکٹھا ہوجاتا ہے اور توجہ سے اللہ کا ذکر سنتا ہے ۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ اللہ نے مجھے گلوکاری سے زیادہ تبلیغ میں کامیابی بخشی ہے جس کے لیے میں اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2016ء میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں مسافر کے عملے سمیت 47 افراد سوار تھے۔ طیارے میں پائلٹ صالح جنجوعہ اور کوپائلٹ آل اکرم سمیت ایک ٹرینی پائلٹ‌سوار تھے۔ جبکہ طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق اور عاصمہ عادل سوار تھیں۔ طیارے میں سوار افراد میں معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ نیہا جمشید سمیت ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ ، علی حسن ، قیصر عابد ، آمنہ احمد، محمد عتیق ، حاجی نواز، علی محمد ، محمد خان ، اختر محمود ، فرخ ناز، فرحت عزیز ، احسان ، احترام الحق ، عائشہ ، علی اکبر ، گل مرز ، عاطف محمود ، عتیق محمد ، علی گوہر ، ہوران گل اور حاجی نواز سمیت 47 افراد سوار تھے ۔

طیارے میں تین غیر ملکی افراد چینگ ہان ، ہیروگ ایکلر اور ہیرالڈ کیسلر بھی سوار تھے۔ طیارے میں سوار افراد میں 31 مرد، 9 خواتین اور تین شیر خوار بچے موجود تھے۔