ڈیرہ چشمہ روڈ خانو خیل کے قریب ٹریفک حادثہ،تین افرادزخمی

بدھ 23 مئی 2018 16:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈیرہ چشمہ روڈ خانو خیل کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ موٹرسائیکل سے ٹکرا کر درخت کے ساتھ جاٹکرائی ،موٹرسائیکل اور فلائنگ کوچ سوار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال داخل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ سے میانوالی جانے والے تیز رفتار فلائنگ کوچ ڈیرہ چشمہ روڈ علاقہ خانو خیل کے قریب موٹرسائیکل سے ٹکر کھا کر درخت کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار انعام اللہ ولد اکرام اللہ بلوچ سکنہ ڈھکی جبکہ فلائنگ کوچ میں سوار لیاقت علی ولد حامد اور حامد ولد سکند ر اقوام ماچھی ساکنان مچھوڑا شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوںکو ہسپتال داخل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :