خسرہ کے باعث صوبے کی6 اضلاع کو حساس ترین اور سات اضلاع کو حساس قرار

بدھ 23 مئی 2018 16:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) خسرہ کے باعث صوبے کے چھ اضلاع کو حساس ترین اور سات اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا ۔خسرے کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے چھ حساس ترین اضلاح میں 16 بچوں کی اموات ہوئی ہیں اور اب تک5 ہزار 293 بچوں کو خسرہ کے حوالے سے رپورٹ درج کی ہے ۔

(جاری ہے)

خسرہ کے حوالے سے مرض وبائی صورتحال اختیار کرنے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر 15 اکتوبر سے مہم چلائی جائے گی ۔

حساس ترین اضلاع میں ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور ،بٹگرام ،چارسدہ اور دیر لوئر شامل ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں 599 ،پشاور میں 615 ،مردان میں 722 ،بٹگرام میں341 ،چارسدہ میں 318 اور دیر لوئر میں 309 کیسز رونماء ہوئے ہیں ۔خسرہ کے باعث چار مہینوں کے دوران صوابی ،بنوں ،چترال ،طور غر ،کوہاٹ ،ٹانک ،بونیر ،مالا کنڈ اورہری پور میں بھی کیسز رونما ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :