ثناء اللہ ولد اکبرخان کی بحیثیت سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی تعیناتی

بدھ 23 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تناظر میںثناء اللہ ولد اکبرخان کی بحیثیت سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انکی تعیناتی ،ان کی ڈگریوں کی تصدیق ،میڈیکل فٹنس اورچارج لینے کی تاریخ سے تصور کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔