صوبائی وزیر جمشیدالدین کابنوں میں فائرنگ کے واقعے پر اظہارافسوس

بدھ 23 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن وانٹی نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکاخیل نے ضلع بنوں میں فائرنگ کے پیش آنے والے واقعہ میں ایکسائز وٹیکسیشن آفیسر فریداللہ خان کے جاں بحق اوران کے نجی ڈرائیور کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ واقعہ میں جاں بحق آفیسر کے لواحقین سے گہرے دکھ اورغم کااظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

انہوں نے زخمی ہونے والے ڈرائیورکی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی جبکہ صوبائی وزیر نے پولیس کو مذکور ہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔