Live Updates

ڈی سی مردان کا ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کا دورہ،ڈی ای اوآفس کامعائنہ کیا

بدھ 23 مئی 2018 16:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ مردان کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردان (مردانہ) کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ای او (میل )محمد اعجاز خان اور ڈپٹی ڈی ای او (میل) بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈی ای او (میل ) کو عوام کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسی بھی مشکل کی صورت میں بلاجھجھک ہم سے رابطہ کریں ۔ دریں اثناء انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان کے دفتر میں میٹنگ بھی کی ، جس میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی سیکورٹی ، صفائی ستھرائی اور ضلعی دفاتر کے علاوہ مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مردان کی انتھک محنت کو سراہا اور تمام دفاتر پر کڑی نظر رکھنے کا کہا تاکہ تمام ماتحت دفاتر میں کسی کو بھی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :