Live Updates

صوبائی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،عاطف خان

بدھ 23 مئی 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں ایکول فاطمہ الفہری سکول مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان اہم انقلابی اقدامات ہیں پورے صوبے کے ستر سالہ دور میں خواتین کے لئے صرف ایک یونیورسٹی بنائی گئی تھی جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سالہ دور میں خواتین کے لئے دو یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جو اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

وہ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ87کنال اراضی پر مشتمل 32کروڑ روپے کی لاگت سے بننی والے ایکول فاطمہ الفہری سکول اور ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے چھ سو کنال رقبے پر زیر تعمیر ویمن یونیورسٹی مردان کے دورے کے موقع پر منعقدہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عاطف خان نے کہاکہ ویمن یونیورسٹی کی بلڈنگ پر ہم نے تین سال پہلے کام شروع کیا تھا مگر مخالفین کے سٹے آرڈر سے اس جگہ پر یونیورسٹی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

اس یونیورسٹی نی2016میں کام شروع کیا اس وقت صرف 6شعبے تھے مگر آج 11 مختلف شعبہ جات میں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مردان شہر کو تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اللہ فضل و کرم سے گرلز کیڈٹ کالج مردان کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کی جارہی ہے جبکہ 350کنال رقبے پر صوبے کی دوسری انجنیئر نگ یونیورسٹی مردان میں تعمیر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مردان میں 402کنال اراضی پر پارک اور 32کروڑ روپے کی لاگت سے مردان بورڈ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جتنے بھی تعلیمی ادارے بنائے ہیں سب میں میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے اس لئے آج دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہیں۔محمد عاطف خان نے کہاکہ ہماری نیت اور سمت درست ہے انشاء اللہ پاکستان کو ضرور ایک بہتر ملک بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات