Live Updates

معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ نے رمضان کے مقدس مہینہ کے احترام میں شوبز سر گرمیاں ترک کر دیں

بدھ 23 مئی 2018 16:40

معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ نے رمضان کے مقدس مہینہ کے احترام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی احترام میں اپنی شوبز کی تمام سر گرمیاں ترک کر دیں اور پنے تمام کنٹریکٹ کینسل کر دئیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سارا سال کام کرنے کیلئے ہوتا ہے جبکہ رمضان کے مہینہ میں صرف عبادت ہی کی جانی چاہئے اس لئے اس مہینہ میں صرف روزہ اور عبادت ہی کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے دی گئی خاص نعمتوں میں سے ایک خاص نعمت ہے۔رمضان کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر وہ عید شو میں پرفارم کرینگی اور اس سلسلہ میں کئی ٹی وی چینلز ان سے رابطہ کر چکے ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات