گورنرسندھ کا بوہری کمیونٹی کی طاہر ی مسجد کا دورہ

بوہری کمیونٹی پر امن ، تعلیم یافتہ اور قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہے ،گورنر سند ھ

بدھ 23 مئی 2018 17:41

گورنرسندھ کا بوہری کمیونٹی کی طاہر ی مسجد کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے منگل اور بدھ کی شب بوہری کمیونٹی کی طاہری مسجد ،صدر کا دورہ کیا اورپاکستان میں بوہری دائودی کمیونٹی کراچی کے انچارج جوزر بھائی صاحب سے ملاقات کی ۔اس موقع پر یوسف خان ، مستنصر پونا والااور بوہری کمیونٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھا اورمذہبی نقوش پر مشتمل فن تعمیر کو سراہا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ بوہری کمیونٹی پر امن ، تعلیم یافتہ اور قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، بوہری کمیونٹی نے کراچی کے مشکل حالات میں بھی کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا جس سے قومی معیشت کو استحکام حاصل رہا جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر میں فن تعمیر کی شاہکار طاہری مسجد بوہری کمیونٹی کی مذہب سے جذباتی حد تک لگائو کا واضح اظہار ہے، مخصوص ثقافت کی حامل کمیونٹی نے ہمیشہ امن ، محبت ، اتحاد ، یکجہتی اور افہام و تفہیم کا درس دیا جو کہ قابل تقلید ہے ۔

(جاری ہے)

بوہری کمیونٹی کے انچارج نے طاہری مسجد آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ صوبہ کی ترقی و خوشحالی ، مختلف اکائیوں کے درمیان اتحاد و یگانگت اور معاشرہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند ہے ۔

متعلقہ عنوان :