ایف بی آر کی نااہلی سے ملک میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ ہوا ،
بیماریاں بڑھ رہی ہیں ، خورشید شاہ
بدھ 23 مئی 2018 17:36
(جاری ہے)
ایف بی آر حکام نے کہا کہ ہمارے پاس ملازمین کی کمی ہے اور پارلیمنٹ کا کام ہے کہ وہ قانون سازی کرے جس پر چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک کو60 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے،اس کی ذمہ داری وزیر خزانہ پر ڈال دیں۔
قومی اسمبلی کی342 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کردیں،ایف بی آر نے جان بوجھ کر25فیصد شہریوں کو تمباکو نوشی پر لگایا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے۔آڈیٹر جنرل حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھرڈ ٹائرپر سگریٹ پر 144ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوتا تھا اور تھرڈ ٹیز کے بعد ریونیو میں 50سی60ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے ملک میں سگریٹ کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں غیر قانونی سگریٹ کی بھرمار ہے ملک میں2016-17ء میں43 فیصد سگریٹ کی سیلز کم ہوئی لیکن پھر قانونی سگریٹ کی وجہ سے مارکیٹ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ممبر کمیٹی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جنگلات ختم ہوگئے ہیں،اس کی بڑی وجہ فارسٹ گارڈز ٹمبر مافیا کے ساتھ مل گئے ہیں اور ایسی صورتحال ایف بی آر کی ہے ،ایک طرف سگریٹ کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے اور ریونیو میں کمی آرہی ہے،کمیٹی نے جب ایف بی آر سے سوال کیا کہ آپ نے کتنی غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریاں سیل کی ہیں تو ایف بی آر نے کہا کہ وہ لوگ ایک سگریٹ کا برانڈ بنا رہے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی غیر قانونی سگریٹ بھی بنانا شروع کر دیتے ہیں جب ہم ان پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کسی بھی قسم کا ایسا رویہ نہیں ملتا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایف بی آر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہا۔کمیٹی نے ایف بی آر میں عملے کی کمی اور مسائل حل کرنے کیلئے مزید ملازمین کی بھرتی کی بھی سفارش کردی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھارت میں8 فیصد بنگلہ دیش میں3.4فیصد جب پاکستان میں صرف.14فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.