Live Updates

برطانیہ اور ویانا میں ناتجربہ کار سفارتکاروں کی تعینا تی کامعاملہ

سپیکر قومی اسمبلی کی وزیر خارجہ کو ایوان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

بدھ 23 مئی 2018 17:28

برطانیہ اور ویانا میں ناتجربہ کار سفارتکاروں کی تعینا تی کامعاملہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برطانیہ اور ویانا میں ناتجربہ کار سفارتکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو ایوان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض پر ایوان کی توجہ مبذول کرائی کہ برطانیہ بڑا اہم ملک ہے اور وہاں پر ہمیشہ ہی سینئر اور تجربہ کار سفارتکار تعینات کئے جاتے ہیں۔ اس مرتبہ گریڈ 20 کے نا تجربہ کار افسر کو تعینات کیا جارہا ہے ایوان میں اس حوالے سے دفترخارجہ کی طرف سے وضاحت کی جائے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ وزیر خارجہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات