اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، وزارت کیڈ

بدھ 23 مئی 2018 17:28

اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست کو حتمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 12 کے دو ذیلی سیکٹروں کے متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں جنید اکبر کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت کیڈ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سروے کا انعقاد کیا گیا اب تک 2 موضعات بھکر فتح بخش اور دھریک موری جو سیکٹر ای 12 کے ذیلی سیکٹر دو اور چار میں آتے ہیں کہ متاثرین کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا ہے کہ سیکٹر ای 12 کے بقیہ تین موضعات سری سرال بیکراں اور بارہ دری پر سروے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :