نیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سابقہ ایوان صدر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے،قومی اسمبلی میں تحریری جواب

بدھ 23 مئی 2018 17:28

نیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سابقہ ایوان صدر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ نیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (سابقہ ایوان صدر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں دارالحکومتی انتظام و ترقی ڈویژن کی طرف سے نعیمہ کشور خان کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پہلا مرحلہ ایوان صدر ہائوسنگ سوسائٹی کے خاکہ بندی منصوبہ کی منظوری کا اجرا ہے جس کے بعد سی ڈی اے کی جانب سے سکیم کے این او سی کا اجرا ہوتا ہے سی ڈی اے کی جانب سے نیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی (سابقہ ایوان صدر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی) کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ایوان کو بتایا گیا کہ ترقیاتی اخراجات کے نوٹسز سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری ہوتے ہیں۔ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کرتی ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ رکنیت کا آغاز اراضی کی خرید کا آغاز اراضی کی قیمت خرید اور پلاٹوں کی عارضی و حتمی الاٹمنٹ کے اجرا کی اجازت مجموعی طور پر کوآپریٹو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتظامی کمیٹی کو دی گئی ہے۔