سابق صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی ساتویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 23 مئی 2018 17:23

سابق صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری  کی ساتویں برسی کل ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کو جہان فانی سے رخصت ہوئے سات برس بیت گئے ان کی ساتویں برسی24مئی جمعرات کو منائی جائے گی۔سردار حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سسراور بلاول بھٹو کے دادا تھے۔

(جاری ہے)

حاکم علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان تھے وہ 1965ء کے بلدیاتی الیکشن میںنواب شاہ کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے بعدازاں وہ میر پور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے انہوں نے 1970ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا او رکامیاب ہوئے ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

حاکم علی زرداری 1988ء اور 1993ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے 1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میںحاکم علی زرداری پبلک اکائونٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے۔سابق صدر پروزیر مشرف کے دور حکومت میں انہیں جیل بھجوا دیا گیا بعد ازاں علالت کے باعث انہیں پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ24مئی 2011ء کو81برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔