ایس پی آفس میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد

نیٹ کیفے اور شہر میں قائم میموری کارڈ بھرنے والے تھڑوں پر پابندی لگانے اور انکے خلاف کاروائی کرنے پر اتفاق

بدھ 23 مئی 2018 17:17

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) ایس پی آفس میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسکی صدرارت ایس ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ نے کی میٹنگ میں ڈی ایس پی عبدالمجید ٴْقیصرانی ،ایس ایچ او سردار مجیب الرحمن لونی لورالائی مختلف مساجد کے علماء قاری ممتاز،قاری حنیف ،قاری سنزر،مولوی نور محمد،مولوی کالو جان،وائس چیرمین سردار جعفر خان، اللہ نور اچکزئی،عزیز شنواری،حاجی مسکین خان،عبدالجباراتمانخیل ،ملک امانت حسین ککے زئی۔

(جاری ہے)

دولت خان میرزئی نے شرکت کی میٹنگ کا مقصد بچوں کی حفاظت کے بارے میں شعور آگاہی اجاگر کرنا تھی میٹنگ میں موجود علماء کرام کونسلرصاحبان اور صحافیوں نے مشترکہ طور پرپورے ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں بچوں میں شعور آگاہی کے لئیے والدین اورسکول ٹییچر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انکو اچھے اور برے کی تمیز کروائیںفحاشی عریانی کی روک تھام کے لئیے میٹنگ میں موجود تمام افراد نے مشترکہ فیصلے کئیے اور شہر میں جگہ جگہ قائم نیٹ کیفے اور شہر میں قائم میموری کارڈ بھرنے والے تھڑوں پر پابندی لگانے اور انکے خلاف کاروائی کرنے پر اتفاق رائے قائم کیا میٹنگ میں موجود علماء کرام اور دیگر نے لورالائی میں امن کے حوالے سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ایس ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ نے کہا کہ علماء کرام کا کردار ہمیشہ سے مثبت رہا ہے اور انکی امن وامان ،بھائی چارے سے متعلق کی گئیں کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اورہم امید کرتے ہیں کہ علماء ا کرام مذہبی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں کی حفاظت اور دیگر امور میں اپنے روایتی کردار کو بر قرار رکھیں گے اور علاقہ میں بھائی چارے کے فروغ اور اور امن و امان کے قیام کے لئیے ایک پل کا کردار ادا کریں گے انہوں نے میٹینگ میں مسائل کی نشاندہی پر تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

05-18/--82

متعلقہ عنوان :