جرمن وزیر خارجہ کا واشنگٹن میں ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع

بدھ 23 مئی 2018 17:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے دورہ امریکا میں ایرانی جوہری معاہدے کے دفاع کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ارکان کانگریس سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے یورپ متحد اور پر عزم ہے،امریکا کے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ اور واشنگٹن کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔وہ اپنے اس دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات بھی کریں گے۔بعدازاں وہ صدر ٹرمپ کے سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملیں گے۔ پومپیو اور بولٹن ایران کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔