عالمی فوجداری عدالت میں فلسطینی درخواست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،اسرائیل

بدھ 23 مئی 2018 17:17

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیل فلسطین معاملے پر تحقیقات کی مجاز نہیں کیونکہ ایک تو اسرائیل اس عدالت کا رکن نہیں اور دوسرا فلسطینی اتھارٹی کوئی ریاست بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری سے متعلق پالیسی اور وہاں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے دی ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت میںدرخواست جمع کرائی تھی۔