اورنج ٹرین کی اصل لاگت اور ظاہر کردہ مالیت میں فرق، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کیے جانے والی مالیت میں فرق ہے عدالت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کی تفصیلات کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کرنے کا حکم دے،درخواست گزار کی استدعا

بدھ 23 مئی 2018 17:16

اورنج ٹرین کی اصل لاگت اور ظاہر کردہ مالیت میں فرق، ہائیکورٹ میں درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کی جانے والی مالیت میں فرق ہے، اورنج ٹرین منصوبہ پر آنے والی اصل لاگت کی تفصیلات کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق اصل لاگت کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

(جاری ہے)

اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں تفصیلات تک رسائی کیلئے مختلف حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے دعوی کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں اصل اعداد و شمار کو ظاہر نہیں کیا جا رہا جو اس بات کا بات ثبوت ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کیے جانے والی مالیت میں فرق ہے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کی تفصیلات کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کرنے کا حکم دی