Live Updates

شاہ محمود قریشی اور ارباب گروپ میں تین نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

ارباب گروپ قومی اسمبلی کی نشت 221پر امیدوار کھڑا نہیں کرے گا ،تحریک انصاف صوبائی نشتوں پی ایس 54 اور 55پر ارباب گروپ کی حمایت کرے گی

بدھ 23 مئی 2018 17:12

شاہ محمود قریشی اور ارباب گروپ میں تین نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ارباب گروپ میں تین نشستوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ 221پر ارباب گروپ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ارباب گروپ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں حلقہ 221پر اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گا جبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی صوبائی حلقے پی ایس 54اور پی ایس 55پر ارباب گروپ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے کہ تحریک انصاف بھی ارباب گروپ کی دونوں صوبائی سیٹوں پر حمایت کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات