پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے انتہائی خطرناک الزامات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا

نواز شریف خود کو سزا سے بچانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگارہے ہیں ،مولابخش چانڈیو

بدھ 23 مئی 2018 17:12

پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے انتہائی خطرناک الزامات کی شفاف اور غیر جانبدار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کے سنگین اور خطرناک الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے سنگین اور انتہائی خطرناک الزامات کا شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ حالات کا مقابلہ کرتے لیکن وہ دوسروں پر الزامات لگا کر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں حالانکہ نواز شریف نے سزا سے بچنے کیلئے بیٹوں سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور آج بھی نواز شریف خود کو بچانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایسے سنگین الزامات کے بعد کہیں سوالات کا جواب دینا پڑے گا کہ آخر نواز شریف نے مشرف کو کیوں باہر جانے دیا اور پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کیوں وزارتوں سے ہٹایا ۔