کاش بیٹے کو روک سکتا‘سبیکا کے قاتل کے والد کا بیان

بدھ 23 مئی 2018 16:53

کاش بیٹے کو روک سکتا‘سبیکا کے قاتل کے والد کا بیان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) امریکا کے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا اچھا لڑکا تھا،کسی سے لڑا ئی جھگڑا نہیں کرتا تھا،پتا نہیں اس نے ایسا کیوں کیا ،کاش میں اسے روک سکتا۔گزشتہ روز امریکہ کے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والد نے کہا کہ مجھے دوسروں کے درد کا احساس ہے اور بہت افسوس ہے،بیٹا کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا تھا۔

کاش میں اسکو ایسا کرنے سے روک سکتا،مجھے اس سے اس چیز کی امید نہیں تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں 18 مئی کو 17 سالہ دیمتریس پاگورٹس کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔فائرنگ سے کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکہ عزیز شیخ بھی جاںبحق ہوگئی تھیں جو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو انہیں وطن واپس آنا تھا۔فائرنگ کرنے والے 17 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا،جو کہ اسی اسکول میں زیر تعلیم تھا۔