شارجہ میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والا غیر ملکی بڑھئی گرفتار

کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ جو اس شخص سے متعلق آگاہ کیا گیا، غیرملکی سے جعلی میڈیکل لائسنس بھی برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مئی 2018 16:21

شارجہ میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والا غیر ملکی بڑھئی گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2018ء) : شارجہ کے ایک فلیٹ میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے غیر ملکی بڑھئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 سالہ غیر ملکی خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے شارجہ میں موجود السجا کے صنعتی ایریا کے ایک فلیٹ کے کمرے میں غیر قانونی کلینک چلاتا تھا۔ کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) کو اس شخص سے متعلق خبر ملی کہ 49 سالہ کورین باشندہ تصدیق شدہ میڈیکل لائسنس نہ ہونے کے باوجود ایک کلینک چلاتا ہے۔

جس پر سی آئی ڈی نے کورین باشندے کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کورین باشندے کے گھر سے ایک جعلی میڈیکل لائسنس اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر مواد بھی برآمد کیا۔ لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد علم ہوا کہ کورین باشندے کے گھر سے برآمد کیے جانے والے مواد میں افیون سمیت تین منشیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

49 سالہ غیر ملکی باشندے کا غیر قانونی طور پر منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کے الزام میں شارجہ کی کرمنل کورٹ میں ٹرائل جاری ہے۔

اپنے اوپر عائد الزامات کے دفاع میں مذکورہ شخص نےکہا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں ، اور مجھے اس سے متعلق علم نہیں تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مریضوں کے علاج کے لیے بھی منشیات رکھنا جُرم ہے، ملزم کا مزید کہنا تھا کہ وہ نزلہ زکام اور ڈائریا کے علاج کے لیے مریضوں کو یہ بطور ادویات دیتا تھا۔ دوسری جانب اسپکشن آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ برس اگست میں ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا تو معلوم ہوا کہ 49 سالہ شخص کے پاس کوئی میڈیکل لائسنس موجود نہیں ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ملزم کے گھر سے برآمد کی جانے والی اشیا میں افیون اور دیگر نفسیاتی ادویات موجود تھیں، بعد ازاں پولیس کو تفتیش میں معلوم ہوا کہ کورین باشندہ ڈاکٹر نہیں دراصل پیشے کے اعتبار سے بڑھئی تھا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو عینی شاہد کی گواہی تک ملتوی کر دیا۔