Live Updates

پیپلزپارٹی کا نوازشریف کےالزامات اورانکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ

نوازشریف کےالزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،نوازشریف بتائیں انہوں نے مشرف کوباہرکیوں جانےدیا؟ ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مئی 2018 16:07

پیپلزپارٹی کا نوازشریف کےالزامات اورانکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مئی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزامات اورانکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے،نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے،نوازشریف بتائیں انہوں نے مشرف کوباہرکیوں جانے دیا؟ ترجمان پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے قائد ن لیگ نواز شریف کی پریس کانفرنس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف کے الزامات اورانکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

نوازشریف کے الزامات خطرناک ہیں، غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ نوازشریف کو الزامات کے بعد کئی سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں انہوں نے مشرف کوباہرکیوں جانے دیا؟پرویزرشید اورمشاہداللہ خان کو کیوں نکالا گیا؟ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جب نیب عدالت سےسزا کا خدشہ ہے تب بول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے جس پارلیمنٹ نے بچایا نوازشریف نے اسے ہی کیوں کمزورکیا؟ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج پریس کانفرنس کی ۔

جس میں انہوں نے اپنے اوپر قائم مقدمات کے پس منظر سے قوم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دھرتی کا بیٹا ہوں پاک دھرتی مجھے جان سے بھی پیاری ہے۔ کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا حب الوطنی کی توہین سمجھتا ہوں۔مشرف کیخلاف مقدمات درج کرانا میرا جرم ہے۔ میں نے سرجھکا کرنوکری کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا کہ ماتحت ملازم استعفیٰ یا چھٹی پرجانے کا پیغام بھجوا رہا تھا۔

مشرف کے غیرآئینی اقدام پرواضح مئوقف اختیار کیا۔ دھمکی ملی مشرف کوکچھ نہیں ہوگا نقصان آپ کا ہوگا۔ مقصد تھا مجھے پی ایم ہاؤس سے نکال دیں، مشرف کیخلاف کارروائی آگے نہ بڑھے۔ جب مشرف کے خلاف مقدمے میں تیزی آئی تو عمران خان اور طاہر القادری اکٹھے ہوگئے۔ میں نے اپنے اقتدار اورذات کوخطرے میں ڈالا کہ ڈکٹیٹرکو اپنے کیے کی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

نوازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کیسز کا پس منظر کیا ہے سب بتانا چاہتا ہوں۔میری ناہلی کے محرکات قوم جانتی ہے۔ جب فیصلے پہلے ہوجائیں توجوازکےلیے حیلے بہانےتراشے جاتےہیں۔ مجھے مقدمات میں کیوں الجھایا گیا، قوم،ملک کا مفاد مزید کہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ نواز شریف نے کہا کہ کاش آپ سینئرججزکوبلا کرپوچھ سکتے کہ وہ کیوں ہرمارشل لاء کو خوش آمدید کہتے رہے؟ کاش آج آپ ایک زندہ جرنیل کوبلا کرپوچھ سکتے کہ اس نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیوں کیا؟نوازشریف نے کہا کہ مجھے حب الوطنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے میری نااہلی سے کچھ لوگوں کو تسکین ہوگئی ہو۔ لیکن نااہلی کے فیصلے سے ملک کا کیا نقصان ہوا اس کو کسی نے نہیں دیکھا۔ فیصلے کی بنیاد پردائر ریفرنسز میں 70سے زائد پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ مائنس ون کا اصول طے پا جائے تواقامہ جیسا بہانہ بھی بہت کافی ہوتا ہے۔ ریفرنسزکا فیصلہ کیا آتا ہے آپ پرچھوڑتا ہوں۔ ہمیشہ فوج اور عدلیہ کے تقدس کا خیال رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے ان لوگوں کا اصل گناہ کیا ہوتا ہے ؟ ان کا اصل گناہ صرف ایک ہی ہوتا ہے کہ پاکستان کی عوام ان کو چاہتے ہیں۔ ان کومنصب پر بٹھاتے ہیں اور وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔میں بھی اسی راستے کا مسافر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ان کے ووٹ کی عزت کی جائے ان کی مرضٰ پراپنی مرضی مسلط نہ کی جائے۔

آئین کے دائرے میں رہنا چاہیے۔اس طرح کے جرائم اور مجرم تاریخ میں ملتے ہیں،انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کی روح سے یہی سوال پوچھ سکتے کہ آپ کیوں شہید اور بھٹو اور بے نظیر بھٹو سے پوچھتے کہ آپ کو کیوں پھانسی اور کیوں قتل کردیا گیا۔ منتخب وزراء اعظم کو پوچھتے کہ آپ میں سے کیوں کوئی آئینی مدت پوری نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیری عوام پربھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آوازاٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دورمیں دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔انیس سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لیے اصلاحات کیں۔ زراعت پیشہ لوگوں کومثالی مراعات دیں۔ نوجوانوں کے لیےخودروزگاری کے مواقع فراہم کیے۔ اضافہ ہوا۔انیس سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی۔ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لیے اصلاحات کیں۔ زراعت پیشہ لوگوں کومثالی مراعات دیں۔ نوجوانوں کے لیےخودروزگاری کے مواقع فراہم کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات