کامران ٹیسوری کی وزیراعلی سندھ کی جانب سے نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلی سندھ نے مہاجر قوم کو لعنت دی ہے ان کے اس عمل سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے اور پوری قوم شدید غم اور غصے میں ہیں، رہنماایم کیوایم پاکستان

بدھ 23 مئی 2018 16:24

کامران ٹیسوری کی وزیراعلی سندھ کی جانب سے نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے وزیراعلی سندھ کی جانب سے نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں پر لعنت بھیجنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ وزیراعلی سندھ نے مہاجر قوم کو لعنت دی ہے ان کے اس عمل سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے اور پوری قوم شدید غم اور غصے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلی سندھ 24گھنٹے میں قوم سے معافی مانگیں اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم 24 گھنٹے کے بعد اپنے آئندہ کالائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کہ ہمارے آبائو اجداد نے ان گنت قربانیاں دے کر پیارا پاکستان بنایا تھا تو پھر صوبہ آپ سے پوچھ کے نہیں بنا ئیںگے