رمضان المبارک میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات میں بھاری جرمانے کی سزا

2 ہزار درہم کا جُرمانہ اپنی اوراردگرد موجود لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر 23 بلیک پوائنٹس اور 60 دن کے لیے گاڑی ضبط کرنے کی سزا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 مئی 2018 15:58

رمضان المبارک میں ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات ..
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مئی 2018ء) : متحدہ عرب امارات میں روزہ رکھ کر دن کے وقت ڈرائیونگ کرنے پر کئی شہریوں نے آواز اُٹھائی ہے، اس کے باعث دن کے وقت ڈرائیورز کے لیے اپنی لین میں رہنے، لین تبدیل کرنے اور لین تبدیل کرتے وقت اشارہ دینے میں بظاہر مشکل پیش آتی ہے۔ کچھ ڈرائیورز کی جانب سے سڑک پر دوران ڈرائیونگ غفلت برتنے اور سڑک پر دھیان نہ دینے کی وجہ سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈارئیورز کو ایک وارننگ پیغام جاری کیا۔

(جاری ہے)

اس پیغام میں کہا گیا کہ ڈرائیورز سفر سے قبل اچھی طرح آرام کر لیں، اور اگر دوران سفر انہیں تھکن محسوس ہو یا اونگھ آئے تو فوری طور پر گاڑی چلانا چھوڑ دیں، یہ بات یاد رہے کہ دوران ڈرائیونگ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی سزا 2000 درہم، 23 بلیک پوائنٹس ہیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی گاڑی کو 60 روز کے لیے ضبط بھی کر لیا جائے گا۔ امارات الیوم کے مطابق ڈرائیورز کو اکثر روزے کے دوران سڑک پر لین تبدیل کرنے اور لین تبدیل کرتے ہوئے اشارہ دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ ڈرائیورز کو تو افطار سے ایک گھنٹہ قبل تیز گاڑی چلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔