کراچی کسی کی جاگیر نہیں‘

قائد کا شہر اور سندھ کا دارالحکومت ہے، پاکستان کا جھنڈا سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں لہرایا گیا تھا، سید خورشید شاہ

بدھ 23 مئی 2018 16:20

کراچی کسی کی جاگیر نہیں‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کسی کی جاگیر نہیں‘ کراچی قائد کا شہر اور سندھ کا دارالحکومت ہے اور اس شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کا جھنڈا سب سے پہلے سندھ اسمبلی میں لہرایا گیا تھا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے واک آئوٹ کے بعد سید خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پیپلز پارٹی میں اردو‘ بلوچی‘ پنجابی‘ پشتو‘ ہندکو‘ سرائیکی سب زبانیں بولنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ہمارا ہے، کسی کی جاگیر نہیں، کراچی قائد کا شہر اور سندھ کا دارالحکومت ہے۔ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان کا پہلا جھنڈا لہرایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 1947ء میں ہم نے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں مہاجر نہیں سمجھا۔ سوات اور بنوں کے لوگ مہاجر بن گئے تھے تاہم تین ماہ بعد واپس چلے گئے۔ ہم کراچی کے لوگوں کو سندھی مانتے ہیں، آج بھی کراچی میں 38 ارب روپے کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص ایوان میں نہیں، ان سے متعلق بات کی گئی ہے۔