اعلی بیوروکریسی میں تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری ،

محمد ثاقب عزیز سیکرٹری کیڈ ڈویژن ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر محمد ہاشم ترین ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ ڈویژن تعینات

بدھ 23 مئی 2018 15:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے اعلی بیوروکریسی میں تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹل سروسز ڈویژن میں تعینات پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر محمد ثاقب عزیز کو تبدیل کر کے سیکرٹری کیڈ ڈویژن ،بلوچستان میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر محمد ہاشم ترین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ ڈویژن ،سرحدیں و ریاستی امور ڈویژن میں تعینات پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد طارق حیات کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ، خیبر پختونخواہ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19کے آفیسر عدنان ظفر خان کی 120دن کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی ۔

متعلقہ عنوان :