پاکستان اور صومالیہ کے درمیان 10.500 ملین روپے کی گرانٹ، صومالیہ کے قومی شناختی نظام کی تیاری کے لئے تکنیکی معاونت کی فراہمی کا معاہدہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک، خزانہ اور داخلہ ڈویژنوں کے سیکرٹریز، چیئرمین نادرا اور سینئر حکام کی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت نادرا صومالیہ کے لئے ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور سازوسامان تیار اور فراہم کرے گا
بدھ 23 مئی 2018 15:36
(جاری ہے)
اس اقدام کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) صومالیہ کے لئے ایسی ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور سازوسامان تیار اور فراہم کرے گا جس سے صومالیہ کی حکومت کو جدید ترین ڈیٹا اینڈ سٹیزن رجسٹریشن نظام میسر آئے گا۔
علم اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے صومالیہ کو بارڈر مینجمنٹ اور انتخابی مینجمنٹ نظام میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صومالیہ کے وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالله فرح وہلئی نے صومالیہ کے نیشنل آئی ڈی سسٹم کی تیاری میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک صومالیہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موغا دیشو میں پاکستانی سفارت خانہ کھلنے سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایسے ہی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ نادرا معاہدے پر دستخط بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ منصوبہ حکومت کی ’’لُک افریقہ‘‘ پالیسی کا مظہر ہے جس کا مقصد افریقی براعظم کے ساتھ روابط میں اضافہ کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.